Wednesday 4 January 2017

اردو شاعری

غزل

ہر اک چہرے  کو دل  میں اتارا نہیں کرتے
ہر حسینہ کو جان کہہ کر پکارا نہیں کرتے

جو ہم سے ایک بار بھی بے رخی کرتا ہے
ہم اس کو پھر دیکھنا بھی گوارہ نہیں کرتے

اور جو کرتا ہے ثابت ہماری نظرمیں خود کو
پھر عمر بھراس سے کبھی کنارہ نہیں کرتے

اک بارجو چیز دیکھنے میں بری لگے
 پھر کبھی اس شے کا نظارہ نہیں کرتے

اتنے  سخت  اصولوں کے  باوجود  ملا  دھوکا
پھر بھی بددعا ان کے حق میں یارا نہیں کرتے

اک بار جو  گر جاےُ ہماری  نظر سے سیف
پھر کچھ بھی کرے اعتبار دوبارہ نہیں کرتے

No comments:

Post a Comment