Friday 6 January 2017

اردو شاعری by Saif Jutt @ Islamicinfo146.blogspot.com

غزل

نہ سو سکیں جس میں کیا فائدہ اس رات کا
جو دینے پر دعا نہ ملے کیا فائدہ خیرات کا

ان سے ملنا ہے یہ سوچتے ہوئے گزرتے ہیں کئی دن
جب ملے جی بھر کے نہ دیکھا تو کیا فائدہ ملاقات کا

انھوں نے جاتے ہوئے میرے کان میں کی سرگوشی
میں اب تک نہ  سمجھ پایا ہوں  مطلب ان کی بات کا

میں ان کو پانے کے لئےاتنا بے چین ہوں دوستو
شائد اندازہ نہ لگا  سکے  کوئی میرے جذبات کا

ان سے  ملنے  کو دل  بے چین  رہتا ہے شام و سحر
صدیوں سے اک جھلک دیکھی یہ تعین ہے حالات کا

 وہ سوچتے ہیں  میں ان کی زندگی  سے نکل جاؤں سیف
مجھے لگتا ہے ایسا کوئی رستہ نہیں مجھ سے نجات کا


No comments:

Post a Comment